قائم مقام مہتمم صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں مدرسہ رحمانیہ، سپول بیرل دربھنگہ میں داخلہ کی درخواست کرتاہوں۔ میں پورے طور پر مدرسہ رحمانیہ کے تمام قواعد و ضوابط کی پابندی کروں گا۔ غیر تعلیمی سرگرمیوں میں وقت ضائع نہیں کروں گا، لاپرواہی، ناشائستہ رویہ اور بےحیائی سے مکمل پرہیز کروں گا۔ کسی بھی قسم کی ناگواری یا شکایت کا موقع محترم اساتذہ اور ذمہ داران کو نہیں دوں گا۔ اپنے تمام رویے، بیٹھنے اٹھنے، اور لکھنے پڑھنے میں اس مدرسہ کے معروف طالب علمی اور معاشرتی آداب کی پابندی کروں گا۔ اس عہد کے ساتھ داخلہ کی درخواست پیش کرتا ہوں۔ امید ہے کہ میرا داخلہ منظور ہوگا۔